رفیوجی کنکشن میں ھم اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ کسی دوسرے ملک جا کر وہاں کے لوگوں سے گھلنا ملنا مشکل ھوتا ہے ۔ اپنی زبان اورثقافت کے لوگوں کے ساتھ انسان زیادہ وقت گزارنا پسند کرتا ہے مگر برطانیہ آ کر برطانوی دوست بنانا اور یہاں کے بارے میں جاننا بھی نئی زندگی کا اہم حصہ ہے۔

 

کیا آپ نئے دوست بنانے کے خواہشمند ہیں؟ کیا آپ لندن کے بارے میں مزید جاننے کے ساتھ ساتھ اپنی انگریزی زبان کی درستگی میں بھی دلچسپی رکھتے ھیں؟ تو آج ہی ہمارے ۱:۱ پراجیکٹ کے ساتھ رجسٹر کریں ۔ ھم آپکے نئے دوست کو آپ سے ملانے کے لئے آپ سے رابطہ کریں گے۔

 

ھر سوموار کو Calthorpe  پراجیکٹ میں ھم ایسے تمام لوگوں کہ خوش آمدید کہتے ہیں جو اکٹھے وقت گزارنے اور یہاں کی زندگی کے بارے میں ضروری معلومات جاننے کے خواھشمند ھوں۔

 

واضح رہے کہ ھم ایک خود مختار ادارہ ہیں اور آپکی طرف سے دی گئی تمام معلومات صیغئہ راز میں رکھی جاتی ہیں۔

 

ھم رھائش کے مسا ئل، امیگریشن اور سرکاری امداد و وظائف کے حوالے سے آپکی مدد کر سکتے ہیں۔

 

آپ مندرجہ زیل پتہ پر کلک کر کے فارم ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں اور ھمیں info@refugeeconnection.org.uk

پر ای میل کر سکتے ہیں:

(یہ فارم انگریزی میں ہے۔ اگر آپ اسکو مکمل نہ کر سکیں تو پریشان نہ ہوں۔ آپ ہمیں ای میل کر کے ترجمان کی مدد لے سکتے ہیں)